20 مئی، 2020، 11:10 AM

پاکستان میں مسافر ٹرینیں 2 ماہ بعد دوبارہ حرکت میں آگئيں

پاکستان میں مسافر ٹرینیں 2 ماہ بعد دوبارہ حرکت میں آگئيں

پاکستان میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث بندش کا شکار مسافر ٹرینیں 2 ماہ بعد دوبارہ چل پڑی ہیں، راولپنڈی سے پہلی ٹرین پاکستان ایکسپریس کراچی جبکہ دوسری ٹرین لاہور کیلئے روانہ ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی  وباء کے باعث بندش کا شکار مسافر ٹرینیں 2 ماہ بعد دوبارہ چل پڑی ہیں، راولپنڈی سے پہلی ٹرین پاکستان ایکسپریس کراچی جبکہ دوسری ٹرین لاہور کیلئے روانہ ہوئی ہے۔ محکمہ ریلوے کے مطابق پہلے مرحلے میں چاروں صوبوں سے 30ٹرینیں چلائی جائیں گی جس میں کراچی سے 9 ٹرینیں اپنی منزل کی جانب روانہ ہوں گی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق 40 فیصد نشستیں خالی رکھی جائیں گی، مسافر ٹرین کی روانگی سے ایک گھنٹہ پہلے اسٹیشن پہنچیں ، کسی مسافر کے عزیز کو اسٹیشن کی حدود میں داخلے کہ اجازت نہیں ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر مسافر کو پہلے جرمانہ کیا جائے گا ، پھر بھی باز نہ آئے تو ریلوے پولیس مسافر کو ٹرین سے اتار دے گی۔

وزارت ریلوے کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت آن لائن ہوگی، ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزوفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ ایس او پیزکو مدنظر رکھ کر ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

News Code 1900305

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha