19 مئی، 2020، 4:17 PM

کرناٹک میں بھارت کی 4 ریاستوں کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد

کرناٹک میں بھارت کی 4 ریاستوں کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد

بھارتی ریاست کرناٹک کی انتظامیہ نے اپنے ہی ملک کی چار ریاستوں کے تمام رہائشیوں پر ریاست میں داخل ہونے پر پابندی لگادی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کی انتظامیہ نے اپنے ہی ملک کی چار ریاستوں کے تمام رہائشیوں پر ریاست میں داخل ہونے پر پابندی لگادی ہے۔  مہاراشٹر، تامل ناڈو، گجرات اور کیرالہ کے رہائشی  31مئی تک کسی بھی راستے سے کرناٹک میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔مذکورہ چاروں ریاستوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بھارت میں دیگر تمام ریاستوں سے زیادہ ہے جب کہ کرناٹک میں کورونا مریضوں کی تعداد نسبتآ کم ہے۔کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس ییدییورپا کا کہنا ہے کہ کرناٹک میں کورونا کو ختم کرنے کا اس سے بہتر کوئی طریقہ نہیں ہو سکتا۔تاہم انہوں نے صوبہ میں کورونا کی شدت زیادہ نہ ہونے کے باعث ریاست میں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کا اعلان کیا ہے۔

News Code 1900292

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha