14 مئی، 2020، 4:54 PM

کورونا وائرس کے باعث نفسیاتی مسائل کے اضافہ پر اقوام متحدہ کی تشویش

کورونا وائرس کے باعث نفسیاتی مسائل کے اضافہ پر اقوام متحدہ کی تشویش

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے اپنے تازہ بیان میں حکومتوں، سول سوسائٹی اور صحت کے ذمہ داران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے نتیجے میں نفسیاتی مسائل بڑھ گئے ہیں جنہیں حل کرنے کےلیے فوری اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے اپنے تازہ بیان میں حکومتوں، سول سوسائٹی اور صحت کے ذمہ داران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے نتیجے میں نفسیاتی مسائل بڑھ گئے ہیں جنہیں حل کرنے کےلیے فوری اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

 انٹونیو گوٹرس نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اپنے پیاروں کے بچھڑنے کے غم، ملازمت جانے کے صدمے، نقل و حرکت پر پابندیوں، گھریلو مشکلات اور مستقبل کے حوالے سے خوف اور بے یقینی کی وجہ سے نفسیاتی مسائل اور امراض میں بھی نمایاں اضافہ مشاہدے میں آرہا ہے۔

 انہوں نے دنیا کی تمام حکومتوں پر زور دیا کہ کووِڈ 19 کا سامنا کرنے کےلیے سرکاری کوششوں میں دیگر پہلوؤں کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کی سہولیات کو بھی بنیادی ضروریات میں شامل رکھا جائے۔

News Code 1900166

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha