9 مئی، 2020، 6:18 PM

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں تین دن لاک ڈاؤن کا فیصلہ

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں تین دن لاک ڈاؤن کا فیصلہ

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نے صوبے میں 3 دن مکمل لاک ڈاؤن اور 4 دن تمام دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کی  حکومت نے صوبے میں 3 دن مکمل لاک ڈاؤن اور 4 دن تمام دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 3 دن، جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہوگا جب کہ 4 دن پیر، منگل، بدھ اور جمعرات لاک ڈاؤن میں نرمی ہوگی، نرمی کے دنوں میں ساری دکانیں اور بازار کھلے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پلازہ اور شاپنگ سینٹر ساتوں دن بند رہیں گے۔

News Code 1900044

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha