9 مئی، 2020، 5:53 PM

کسی بھی قسم کی نئی پابندیاں ایرانی عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کے سراسر خلاف ہوں گی

کسی بھی قسم کی نئی پابندیاں ایرانی عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کے سراسر خلاف ہوں گی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام ایک اہم خط میں کہا ہے کہ ایران پر کسی بھی قسم کی نئی پابندیاں ایرانی عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کے سراسر خلاف ہوں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کے دو سال مکمل ہونے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس  کے نام ایک اہم خط میں کہا ہے کہ  ایران پر کسی بھی قسم کی نئی پابندیاں ایرانی عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کے سراسر خلاف ہوں گی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے خط میں مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کے غیر قانونی اقدام اور امریکہ کی یکطرفہ غیر قانونی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مسلسل اقوام متحدہ کی منشور کی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے امریکہ عالمی سطح پر اقوام متحدہ کی ساکھ کو بھی نقصان پنہچا رہا ہے ۔ امریکہ نے اپنے غیر قانونی اقدامات کے ذریعہ عالمی امن و سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے ۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امیرکہ کے خارج ہونے اور ایران کے خلاف دوبارہ اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اس سلسلے میں سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ ایرانی وزیر خآرجہ نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل پر زوردیا ہے کہ وہ امریکہ کے غیر قانونی اقدامات کو روکنے کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور امیرکہ کو عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہ دیں۔

News ID 1900040

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha