مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے یمن پر وحشیانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ رمضان المبارک میں بھی جاری ہے سعودی عرب کی تازہ ترین بمباری اور بربریت کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 4 یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے صوبہ مآرب کے مغرب میں صرواح علاقہ پر شدید بمباری کی ۔ جس کے نتیجے میں 4 یمنی شہری شہید ہوگئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب ایکطرف یمن میں جنگ بندی کی بات کررہا ہے اور دوسری طرف یمن کے مختلف شہروں پر اس کی وحشیانہ اور ظالمانہ بمباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ