اسپین میں کورونا وائرس سے اب تک 25857 افراد ہلاک

اسپین میں کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ 53 ہزار 682 افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات کی تعداد 25 ہزار 857 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین میں کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ 53 ہزار 682  افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات کی تعداد  25 ہزار 857 ہو چکی ہے۔ ادھر اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 29 ہزار 684 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 14 ہزار 457 رپورٹ ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 30 ہزار 76 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 1 ہزار 101 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 25 ہزار 809 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 74 ہزار 191 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 7 ہزار 275 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 68 ہزار 162 ہو گئے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 ہزار 537 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار 929 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 584 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 31 ہزار 744 ہو گئے۔

News Code 1899974

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =