6 مئی، 2020، 12:10 PM

ٹرمپ انتظامیہ کا ٹاسک فورس جلد ختم کرنے کا اشارہ

ٹرمپ انتظامیہ کا ٹاسک فورس جلد ختم کرنے کا اشارہ

امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بنائی ٹاسک فورس جلد ختم کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بنائی ٹاسک فورس جلد ختم کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

سربراہ ٹاسک فورس اور امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک ایمرجنسی ٹاسک فورس کی ضرورت نہیں رہے گی۔  انہوں نے کہا کہ 25 مئی یا جون کے اوائل میں ٹاسک فورس بند کرنا ہوگی۔

امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا کہ جلد ہی ٹاسک فورس کی ذمہ داریاں سرکاری ایجنسیوں کے حوالے کر دی جائیں گی۔

News ID 1899961

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha