6 مئی، 2020، 10:55 AM

پاکستان میں کورونا وائرس سے 526 افراد ہلاک

پاکستان میں کورونا وائرس سے 526 افراد ہلاک

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 22 ہزار 550 ہو چکی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 526 ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 22 ہزار 550 ہو چکی ہے جبکہ اس مہلک وائرس  سے  ہلاک ہونے والے  افراد کی کُل تعداد 526 ہو گئی۔ کورونا وائرس کے ملک میں 15 ہزار 807 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 111 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 ہزار 217 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 420 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 156 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 8 ہزار 189 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 148 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 499 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 194 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 1 ہزار 495 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 21 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 485 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 4 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 386 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 76 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں اس وائرس سے تاحال کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔

News Code 1899949

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha