4 مئی، 2020، 11:56 AM

مکہ کی آبادی کا 70 فیصد حصہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ

مکہ کی آبادی کا 70 فیصد حصہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ

سعودی عرب میں تین سینئر طبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مکہ کی آبادی کا 70 فیصد حصہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں تین سینئر طبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مکہ کی آبادی کا 70 فیصد حصہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو سکتا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق 20 لاکھ شہریوں میں وائرس موجود ہو سکتا ہے۔  سعودی عرب  میں کورونا کے 21 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 157 ہے۔ خلیجی ممالک کی تنظیم جی سی سی میں یہ سب سے زیادہ کیسز بتائے جا رہے ہیں۔ طبی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اعلانیہ تعداد سے زیادہ افراد کورونا میں مبتلا ہیں اور سعودی وزارت صحت کے اندازوں کے مطابق جون میں متاثرین کے کیسز بڑھ سکتے ہیں۔ باخبر ذرائع  کے مطابق، پہلے تو متاثرین کا علاج سرکاری اسپتالوں میں کیا جا رہا تھا لیکن اب نئی ہدایات دی گئی ہیں کہ مریضوں کا علاج نجی اسپتالوں میں کیا جائے کیونکہ سرکاری اسپتالوں میں اب جگہ نہیں رہی۔ سعودی عرب نے کورونا کیخلاف اقدامات کے طور پر مکہ اور مدینہ میں 2؍ اپریل کو 24؍ گھنٹوں کے کرفیو کا اعلان کیا تھا، کرفیو میں 26؍ اپریل کو نرمی کی گئی تاہم مکہ میں پابندیاں برقرار ہیں۔ ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ اگر کیسز کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہوا تو ملک کے دیگر حصوں (گورنریٹس) میں بھی مکمل لاک ڈائون کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

ذریعے کا کہنا تھا کہ جدہ میں 500؍ بستر پر مشتمل ایک نیا اسپتال قائم کیا گیا ہے جبکہ دو مزید اسپتال بھی بنائے گئے ہیں تاکہ بڑھتی تعداد کا مسئلہ حل کیا جا سکے۔ اس سے قبل سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی بن فیصل السعود نے کہا تھا کہ 20 سعودی شہزادے بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

News Code 1899900

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha