4 مئی، 2020، 11:42 AM

حضرت خدیجہ (س) نے ہر غم اور دکھ میں نبی اکرم (ص) کا بھر پورساتھ دیا

حضرت خدیجہ (س) نے ہر غم اور دکھ  میں نبی اکرم (ص) کا بھر پورساتھ دیا

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت خدیجہ سلام اللہ علیھا کے بارے میں فرمایا: خدا کی قسم ! خدا نے خدیجہ سے بہتر مجھے کوئی چیز عطا نہیں کی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے تاریخ اسلام کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت خدیجہ سلام اللہ علیھا کے بارے میں فرمایا: خدا کی قسم ! خدا نے خدیجہ سے بہتر مجھے کوئی چیز عطا نہیں کی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت خدیجہ سے بے حد اور والہانہ محبت تھی ان کی دولت نے اسلام کو مالی لحاظ سے قوت بخشی اور انہوں نے ہر غم اور تکلیف میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بھر پورساتھ دیا۔

حضرت خدیجۃ الکبری نے بعثت کے دسویں سال دس رمضان المبارک کو وفات پائی ۔اس وقت ان کی عمر ۶۵ سال تھی - نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے جسد خاکی کو اپنے ہاتھوں سے مکہ کے ابوطالب نامی قبرستان میں سپرد خاک کیا - حضرت خدیجہ کی وفات نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بےحد غمزدہ کیا اور اس سال کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے " عام الحزن " یعنی غم کا سال قرار دیا ۔اس سال کو عام الحزن کا نام اسی لیے دیا گیا کیونکہ اس سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی پیاری بیٹی سے محبت کرنے والی اس کی ماں اور اپنی محبوب بیوی کو کھو دیا جس کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم والہانہ محبت کرتے تھے -
خدا کی قسم ! خدا نے خدیجہ سے بہتر مجھے کوئی چیز عطا نہیں کی ہے (1)
حضرت عائشہ کا کہنا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھر سے باہر نہیں جاتے تھے مگر جب حضرت خدیجہ کی یاد آتی تب جاتے تھے اور انہیں اچھے الفاظ میں یاد کرکے ان کی تعریف اور تمجید بیان کرتے تھے - ایک دن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا کہ وہ بوڑھی عورت اچھی نہیں تھی اور خدا نے اس سے بہتر آپ کو عطا کی ہے - یہ سن کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس قدر غصے میں آ گئے کہ ان کے سر کے سامنے والے بال ہلنے لگے اور پھر فرمایا : نہیں ، خدا کی قسم اس سے بہتر خدا نے مجھے بدل نہیں دیا ہے - وہ مجھ پر ایسے وقت میں ایمان لائی جب لوگ کافر تھے - اس نے میری اس وقت تصدیق کی جب لوگ تکذیب کرتے تھے اور اپنے مال سے میری مدد کی - جب لوگوں نے مجھے محروم کیا تو خدا نے اس سے مجھے وہ اولاد عطا کی کہ جس سے دوسری عورتیں محروم یعنی خدا نے فاطمہ (س )کو اس سے مجھے عطا کیا – (2)

حضرت خدیجہ نے صداقت اور سچائي كے ساتھ پيغمبر اسلام (ص)كي حمايت كي اور انھوں نے مسلم خواتين كے لئے صداقت ، وفا اور رسول اكرم (ص)كي حمايت كے بہترين اور يادگارنمونہ رقم كئے ہيں پيغمبر اسلام كے ساتھ ازدواج كے وقت انكي عمر 40 سال تھي جبكہ آنحضرت (ص) كي عمر مبارك 25 سال تھي خديجہ كا مال و ثروت قريش سے كہيں زيادہ تھا اور انكي شادي سے قبل مكہ كے قريش ان كے مال سے تجارت كرتے تھے اور شادي كے بعد انھوں نے اپنا تمام مال اسلام اور مسلمانوں كي امداد پر صرف كرديا تاريخ اسلام كے آغاز كے مختلف نشيب و فراز ميں انھوں نے رسول اكرم (ص) كي حمايت ميں نماياں كردار ادا كيا بالآخر 10 بعثت كو رسول اكرم(ص) كے گھر كايہ روشن اور تابناك چراغ خاموش ہوگيا اور آنحضرت نے اس سال كو عام الحزن قرارديا خديجہ كے احسانات آج بھي اسلام پر سايہ كئے ہوئے ہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1،2 ۔  اسد الغابہ

News ID 1899899

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha