عراق کے صوبہ دیالی میں 3 داعش دہشت گرد ہلاک

عراق کی رضاکار فورس " حشدالشعبی " کے ایک اعلی اہلکار نے کہا ہے کہ عراق کے صوبہ دیالی میں 3 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المعلومہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی رضاکار فورس " حشدالشعبی " کے ایک اعلی اہلکار صادق الحسینی نے کہا ہے کہ عراق کے صوبہ دیالی میں 3 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گيا ہے۔ صادق الحسینی نے کہا کہ عراقی فورسز نے حمرین علاقہ میں ایک کارروائی کے دوران 3 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔ بعقوبہ کے شمال مشرق میں 80 کلو میٹر دور نفتخانہ اور حمرین کے علاقوں میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کیا گيا ، اس کارروائی میں 3 داعش دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس علاقہ میں عراقی فورسز کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ عراق میں داعش کے سر اٹھانے کے خطرات موجود ہیں  کیونکہ امریکہ اس وقت بھی عراق میں اپنی اور داعش کی بقا کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔

News Code 1899825

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =