23 اپریل، 2020، 6:23 PM

یونان میں لاک ڈاؤن میں 4 مئی تک توسیع کردی گئی

یونان میں لاک ڈاؤن میں 4 مئی تک توسیع کردی گئی

یونان میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں 4 مئی تک توسیع کردی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یونان میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں 4 مئی تک توسیع کردی گئی۔ اطلاعات کے مطابق یونان میں سپر مارکیٹس، بینک، فوڈ ڈلیوری ریسٹورنٹس کھلے ہوئے ہیں، جبکہ شہریوں کے غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہے، ضروری کام سے باہر نکلنے والے شہریوں کو حکام کو آگاہ کرنا لازمی ہے، ورنہ جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یونان کےوزیراعظم کی جانب سے اگلے ہفتے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان متوقع ہے، یونان میں اب تک کورونا وائرس سے 121 اموات ہوئی، اور ملک میں مریضوں کی تعداد2408 ہوگئی ہے۔

News Code 1899635

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha