21 اپریل، 2020، 4:13 PM

پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 197 افراد ہلاک

پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 197 افراد ہلاک

پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی کے بعد متاثرین کی تعداد 9 ہزار 505 جبکہ اموات 197 تک پہنچ چکی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی کے بعد متاثرین کی تعداد 9 ہزار 505 جبکہ اموات 197 تک پہنچ چکی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 2 سے 3 روز میں نہ صرف کیسز بلکہ اموات میں اچانک اضافہ ہوگیا۔ اگرچہ اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملکی سطح پر مختلف پابندیاں اور جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہے تاہم اس کے باوجود روزانہ ایسی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آتی ہیں جس میں حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کی جارہی ہوتی ہے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق تبلیغی جماعت کے کارکنوں نے پاکستان میں کورونا وائرس پھیلانے میں اساسی کردار ادا کیا ہے تبلیغی جماعت کے بہت سے کارکنوں اس موذی وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ سیکڑوں کی تعداد میں اس بیماری میں مبتلا ہیں۔

News Code 1899578

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha