مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24 لاکھ 81 ہزار 305 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 70 ہزار 436 ہو گئی ہیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 16 لاکھ 64 ہزار 7 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 57 ہزار 165 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 لاکھ 46 ہزار 862 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے نجات پا کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 42 ہزار 514 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 92 ہزار 759 ہو گئی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں میں 6 لاکھ 77 ہزار 856 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 13 ہزار 951 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 72 ہزار 389 کورونا مریض اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت سے اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔ ادھر اسپین میں کورونا وائرس کے اب تک 2 لاکھ 210 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 20 ہزار 852 ہو چکی ہیں۔ اٹلی میں کورونا سے مجموعی اموات 24 ہزار 114 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 81 ہزار 228 رپورٹ ہوئے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 20 ہزار 265 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 55 ہزار 383 ہو گئے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24 لاکھ 81 ہزارسے زائد ہوگئی
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24 لاکھ 81 ہزار 305 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 70 ہزار 436 ہو گئی ہیں۔
News ID 1899575
آپ کا تبصرہ