14 اپریل، 2020، 7:54 PM

امریکہ کے سابق نائب صدر اورصدارتی امیدوارپر جنسی زیادتی کا الزام عائد

امریکہ کے سابق نائب صدر اورصدارتی امیدوارپر جنسی زیادتی کا الزام عائد

امریکی سینیٹ کی سابق ملازمہ نے امریکہ کے سابق نائب صدر ، امریکی صدارتی امیدوار اور ڈیموکریٹ رہنما جوبائیڈن پر 90 کی دہائی کے اوائل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینیٹ کی سابق ملازمہ ٹیرا رائیڈ نے امریکہ کے سابق نائب صدر ، امریکی صدارتی امیدوار اور ڈیموکریٹ رہنما جوبائیڈن پر 90 کی دہائی کے اوائل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی سینیٹ کی سابق ملازمہ ٹیرا رائیڈ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ 1993 میں اُس وقت کے سینیٹر جوبائیڈن نے کیپٹل ہل آفس کی زیر زمین منزل میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ٹیرا رائیڈ نے گزشتہ ہفتے تھانے میں شکایت بھی درج کرائی ہے۔ جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے نائب منیجر نے وضاحتی بیان میں خاتون کے الزام کو سفید جھوٹ قرار  دیتے ہوئے کہا کہ سابق نائب صدر نے اپنی تمام زندگی خواتین پر مظالم کے خلاف قانون سازی اور کلچر کو تبدیل کرنے کے لیے وقف کی ہے اوروہ خواتین کے حقوق کے سب سے بڑے علمبردار ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن پر جنسی الزام اس وقت سامنے آیا ہے جب وہ ڈیموکریٹس کی جانب سے ٹرمپ کے خلاف صدارتی امیدوار کے لیے مضبوط امیدوار بن کر ابھرے ہیں۔ جوبائیڈن بارک اوبامہ کے دور میں امریکہ  کے ناب صدر بھی تھے۔

News ID 1899409

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha