14 اپریل، 2020، 4:00 PM

کینیڈین حکومت نے کورونا وائرس سے 44000 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کردیا

کینیڈین حکومت نے کورونا وائرس سے 44000 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کردیا

کینیڈین حکومت نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اگلے چند ماہ میں 44,000 افراد جاں بحق ہو سکتے ہیں-

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈین حکومت نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اگلے چند ماہ میں 44,000 افراد جاں بحق ہو سکتے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق کینیڈین پبلک ہیلتھ حکام نے خبردار کیا ہے کہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس سے احتیاط برتیں اور حکومت کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں کیونکہ ایسا کرنے کے باوجود بھی 44,000 اموات ہو سکتی ہیں اور اگر لوگوں نے لاپرواہی کی اس تعداد میں اضافے کا اندیشہ بھی موجود ہے۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امید ظاہر کی ہے کہ عوام گھروں میں رہتے ہوئے سماجی فاصلہ رکھنے سمیت تمام احکامات پر سختی سے عمل کریں گے۔  

News Code 1899400

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha