5 اپریل، 2020، 1:20 PM

امریکی صدر کا آئندہ ہفتہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ

امریکی صدر کا آئندہ ہفتہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کے سلسلے میں عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سب سے مشکل ہفتے میں داخل ہورہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کے سلسلے میں عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سب سے مشکل ہفتے میں داخل ہورہا ہے۔ امریکی صدر نے کورونا وائرس سے متعلق اپنی روزانہ کی بریفنگ کے آغاز میں ان کا کہنا تھا کہ " ہلاکتیں ہوں گی، بد قسمتی سے بہت زیادہ ہلاکتیں ہوں گی " ۔

ان کا کہنا تھا کہ " ہمارا ملک ایسا نہیں تھا کہ اسے کبھی بند کیا جاسکے تاہم علاج مسئلے سے زیادہ برا نہیں ہوسکتا" ۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ  سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہلاکتیں 8 ہزار 500 ہوچکی ہیں جن میں سے 3 ہزار 500 سے زائد صرف امریکی ریاست نیو یارک میں ہوئی ہیں جو امریکہ میں وائرس کا مرکز بنا ہوا ہے۔

News Code 1899156

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha