10 مارچ، 2020، 12:07 PM

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ دینے سے انکار کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ  دینے سے انکار کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ دنوں کانگرس کے دو اراکین سے ملاقات کی جو اس وقت کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے قرنطینہ ميں چلے گئے ہیں لیکن امریکی صدر نے کوروناو ائرس کا ٹیسٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ دنوں  کانگرس کے دو اراکین سے ملاقات کی جو اس وقت کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے قرنطینہ ميں چلے گئے ہیں لیکن امریکی صدر نے کوروناو ائرس کا ٹیسٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور مستقبل کے چیف آف سٹاف مارک میڈوز سمیت مزید تین امریکی اراکین کانگریس کرونا وائرس کے شبے میں قرنطینہ میں چلے گئے۔مبینہ مریضوں میں سے ایک نے گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مصافحہ بھی کیاہے جس کے بعد امریکی صدر کی صحت کے حوالے سے تشویش کااظہارکیاجارہاہے۔ لیکن امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ان میں کورونا وائرس کی علامات موجود نہیں ہیں لہذآ وہ ٹیسٹ نہیں دیں گے۔ امریکی کانگرس کے 5 اراکین اس وقت قرنطینہ ميں چلے گئے ہیں۔

News Code 1898490

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha