مہر خبررساں ایجنسی نے رائثرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امريکہ میں طوفان گرد و باد نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ول میں زور دار طوفانی بگولوں سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، سبک رفتار بگولوں نے اپنے درمیان آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 24 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں، درجنوں زخمی ہیں اور متعدد شہری لاپتہ ہیں۔ طوفانی بگولوں سے 140 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا اور زیادہ تر ہلاکتیں بھی گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے ہوئیں۔ گھروں کے ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ہزاروں شہری بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔ متاثرہ افراد کے لیے عارضی پناہ گاہیں قائم کردی گئی ہیں جہاں شہریوں کو قیام و طعام کے علاوہ طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے۔
امريکہ میں طوفان گرد و باد نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے۔
News ID 1898345
آپ کا تبصرہ