3 مارچ، 2020، 1:05 PM

سری لنکا کے صدر نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا

سری لنکا کے صدر نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا

سری لنکا میں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا۔سری لنکن صدر نے پیر کے روز پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے قبل ازوقت انتخابات کااعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا میں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا۔سری لنکن صدر نے پیر کے روز پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے قبل ازوقت انتخابات کااعلان کردیا ہے۔ نومبرمیں منتخب ہونے والے صدرگوٹابایاراجاپاکسانے اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے وقت سے چھ ماہ قبل25اپریل کو الیکشن کے انعقاد کااعلان کیاہے۔سری لنکن آئین کے مطابق اگر پارلیمنٹ اپنے پانچ سال میں سے ساڑھے چار سال پورے کرلے تو صدر اس پارلیمنٹ کو تحلیل کرسکتا ہے۔سری لنکن صدر کادعویٰ ہے کہ انہیں آزادانہ کام نہیں کرنے دیا جار ہا اور ان کے اختیارات کو محدود کیاجارہا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اب نئی پارلیمنٹ کاقیام 14مئی کوعمل میں آئے گا۔

News Code 1898305

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha