مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے سے قبل بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ریاست گجرات کے صدر مقام احمد آباد میں مقامی حکام نے شہر میں پان کی دکانوں کو سیل کردیا ہے، جبکہ کچی آبادیوں کے گرد یا تو دیواریں تعمیر کی جارہی ہیں یا پھر انھیں وہاں سے نکالا جارہا ہے۔ادھر احمدآباد شہر کے میونسپل کمشنر وجے نہرا نے بدھ کو وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کے دورے کے حوالے سے اس قسم کا کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ شہر میں ہزاروں پان کی دکانیں ہیں، یہ تمام کھلی ہوئی ہیں، یہ رپورٹ نہ صرف گمراہ گن ہے بلکہ بے بنیا بھی ہے۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ 24 سے 25 فروری کو بھارت کا دورہ کریں گے۔
بھارت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے سے قبل بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ریاست گجرات کے صدر مقام احمد آباد میں مقامی حکام نے شہر میں پان کی دکانوں کو سیل کردیا ہے۔
News ID 1897994
آپ کا تبصرہ