19 فروری، 2020، 12:22 PM

میلبورن میں دوطیارے آپس میں ٹکرانے سے 4 افراد ہلاک

میلبورن میں دوطیارے آپس میں ٹکرانے سے 4 افراد ہلاک

آسٹریلوی شہر میلبورن میں دوران پرواز دوطیارے آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی میل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلوی شہر میلبورن میں دوران پرواز دوطیارے آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ آسٹریلوی شہر میلبورن کے شمال میں ایک سو تیس کلومیٹر دور، مینگلور نامی علاقہ میں پیش آیا،دونوں ایئرکرافٹس پر دو دو افراد سوار تھے ان میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچااور موقع پر ہی دم توڑگئے۔ وکٹوریہ پولیس کے مطابق صورتحال سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں طیارے فضا میں باہم ٹکرانے کے بعد تباہ ہوئے۔پولیس کی جانب سے مرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔جس جگہ واقعہ پیش آیا وہاں سے تھوڑے ہی فاصلے پر ایئر پورٹ اور ایک فلائٹ تربیتی سکول بھی موجود ہے۔

News ID 1897968

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha