19 فروری، 2020، 11:32 AM

روس نے چینی شہریوں کے داخلے پر پابندی لگادی

روس نے چینی شہریوں کے داخلے پر پابندی لگادی

روس نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے 20 فروری سے ملک میں چینی شہریوں کے داخلے پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے 20 فروری سے ملک میں چینی شہریوں کے داخلے پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔ ماسکو حکومت نے کہا کہ ملازمت، تعلیم، سیاحت یا نجی دورے پر روس آنے والے چینی شہریوں کے داخلے پر کل سے عارضی پابندی عائد کردی جائے گی اور صورتحال بہتر ہونے پر یہ پابندی ختم کردی جائے گی۔ وزیراعظم میخائیل میشوسٹن نے حکم نامہ پر دستخط کردیے ہیں جس کے نتیجے میں چینی شہریوں کو ویزے کا اجرا غیر معینہ مدت کے لیے روک دیا گیا ہے۔ روس میں دو چینی شہریوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

News ID 1897963

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha