مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی ماہرین نے ظفرسیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کردیا ہے۔ ظفر سیٹلائٹ کو امام خمینی اسپیس سے لانچ کیا گيا۔ ایران کی وزارت دفاع کے ترجمان احمد حسینی نےکہا کہ پہلے اور دوسرے مرحلے میں سیٹلائٹ نے خوش کن کارکردگی دکھائی اور یہ اچھے طریقے سے اپنے کیریئر سے روانہ ہوا لیکن مدار میں داخل ہونے کیلئے جو رفتار درکار تھی وہ نہیں پکڑ پایا۔ اطلاعات کے مطابق 113 کلو گرام وزنی ظفر سیٹلائٹ کو سیمرغ راکٹ کے ذریعے 530 کلومیٹر کی اونچائی پر خلا میں چھوڑا گيا۔
ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان احمد حسینی نے کہا ہے کہ ایرانی ماہرین نے ظفرسیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کردیا ہے۔
News ID 1897716
آپ کا تبصرہ