مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس کے خطرے سے سب سے پہلے آگاہ کرنے والے ڈاکٹر لی وین لیانگ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 640 ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق دو دن میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 73 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 640 ہوگئی ہے جب کہ 31 ہزار سے زائد مریض اب بھی زیر علاج ہیں۔
چین میں کورونا وائرس کے خطرے سے سب سے پہلے آگاہ کرنے والے ڈاکٹر لی وین لیانگ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 640 ہوگئی ہے۔
News ID 1897653
آپ کا تبصرہ