چپاتی میں خط چھپا کر والدہ سے رابطہ کیا/ کشمیری بنیادی حقوق سے محروم

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا اقبال نے کہا ہے کہ والدہ سے چپاتیوں میں خط چُھپا کر رابطہ کیا اور کشمیر کے عوام گذشتہ چھ ماہ سے بنیادی حقوق سے محروم ہیں اور شدید معاشی اور نفسیاتی مصائب کا شکار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سوشل میڈيا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا اقبال نے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ والدہ سے چپاتیوں میں خط چُھپا کر رابطہ کیا اور کشمیر کے عوام گذشتہ چھ ماہ سے بنیادی حقوق سے محروم ہیں اور شدید معاشی اور نفسیاتی مصائب کا شکار ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محبوبہ مفتی کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے جو ان کی گرفتاری کے بعد سے ان کی بیٹی التجا اقبال چلا رہی ہیں ، ایک طویل خط سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چھ ماہ سے کشمیری عوام بنیادی حقوق سے محروم ہیں اور شدید معاشی اور نفسیاتی مصائب کا شکار ہیں۔محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا اقبال کی جانب سے شیئر کئے گئے پیغام میں گزشتہ چھ ماہ سے مقبوضہ وادی میں ہونے والی انسان حقوق کی خلاف ورزیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ وادی میں قابض انتظامیہ نے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی پر پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کردیا ہے جس کے تحت نیشنل کانفرنس کے رہنماء عمر عبداللہ اور پی ڈی پی کی رہنماء محبوبہ مفتی کو عدالت میں پیش کئے بغیر تین ماہ تک جیل میں نظربند رکھا جاسکتا ہے ۔دونوں سابق وزرائے اعلیٰ گزشتہ سال 5اگست کو بھارت کی طرف سے اپنے آئین کی دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد سے غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں۔

News Code 1897650

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =