7 فروری، 2020، 10:48 AM

جاپان میں ایک بحری جہاز پر 61 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

جاپان میں ایک بحری جہاز پر 61 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

جاپان کی بندرگارہ پر موجود ایک بحری جہاز پر 61 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کی بندرگارہ پر موجود ایک بحری جہاز پر 61 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جاپان کی بندرگاہ پر کھڑے " ڈائمنڈ پرنسز"  نامی بحری جہاز میں موجود عملے سمیت  3 ہزار 700 سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں اب تک 61 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے اور اس میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بحری جہاز میں موجود ہانگ کانگ کے 80 سالہ شہری اچانک بیمار ہوئے اور ان میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی جس کے بعد یہ وائرس جہاز میں موجود دیگر افراد میں تیزی سے پھیلتا گیا اور جاپانی حکام نے فوراً سے مسافروں کے ٹیسٹ کرنا شروع کیے تو بہت سے لوگوں کی رپورٹس مثبت آئی۔ " ڈائمنڈ پرنسز"  نامی جہاز کو تمام مسافروں سمیت 14 روز کے لیے قرنطینہ میں رکھا گیا اور اس دوران تمام مسافروں کو بحری جہاز پر ہی رہنا پڑے گا جہاں وہ اپنے اپنے کمروں میں بند رہیں گے۔ دوسری جانب جن افراد میں اب تک کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس چین سمیت دنیا بھر میں پھیلتا جارہا ہے اور مختلف ممالک میں ہزاروں افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں ۔

News ID 1897637

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha