مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول ائیرپورٹ پر مسافربر طیارہ رن سے پھسل کر 3 ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار درجنوں مسافر زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق استنبول ایئرپورٹ پر 177 مسافروں کو لے جانے والا طیارہ بے قابو ہو کر رَن وے سے پھسل گیا جس سے اس میں آگ لگ گئی، حادثے کے نتیجے میں جہاز 3 ٹکروں میں تقسیم ہوگیا اور اس میں سوار درجنوں مسافر زخمی ہوگئے۔بعض ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک مسافر ہلاک ہوا ہےجبکہ درجنوں مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور جہاز کو مسافروں سے خالی کرا لیا گيا۔
ترکی کے شہر استنبول ائیرپورٹ پر مسافربر طیارہ رن سے پھسل کر 3 ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار درجنوں مسافر زخمی ہوگئے۔
News ID 1897612
آپ کا تبصرہ