کورونا وائرس بھارت اور فلپائن تک پہنچ گیا

چین سے شروع ہونے والاکورونا وائرس بھارت اور فلپائن تک پہنچ گیا ہے جہاں وائرس کا ایک، ایک کیس سامنے آگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین سے شروع ہونے والاکورونا وائرس بھارت اور فلپائن تک پہنچ گیا ہے جہاں وائرس کا ایک، ایک کیس سامنے آگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  بھارتی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی ریاست کیرلہ میں کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ کیا گیا۔ بیان کے مطابق مریض میں نوول کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہ اس وقت مستحکم ہے جبکہ اسے ہسپتال میں آئی سو لیشن میں رکھا گیا ہے۔ ادھر فلپائن میں بھی ایک خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔فلپائن کے سیکریٹری صحت فرانسسکو ڈیکیو کا کہنا تھا کہ 38 سالہ چینی خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جنہوں نے 21 جنوری کو ووہان سے براستہ ہانگ کانگ فلپائن کا سفر کیا تھا۔ خیال رہے کہ چین سے شروع ہونے والے اس خطرناک وائرس سے وہاں ہلاکتوں کی تعداد 200 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ مختلف ممالک نے اپنے شہریوں کو چین سے نکالنے کا کام شروع کردیا ہے۔

News Code 1897469

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =