کشمیر کے مسئلہ پر کوئی سودا بازی نہیں کی جائےگی

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی حکومت کشمیر پر کبھی سودے بازی نہیں کر سکتی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی حکومت کشمیر پر کبھی سودے بازی نہیں کر سکتی۔ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ پیغام سرحد کے دونوں اطراف واضح ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی حکومت کشمیر پر کبھی سودے بازی نہیں کر سکتی، کشمیر پر ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کشمیر پر پاکستان کی ایک واضح پالیسی موجود ہے اور اس معاملے پر پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور قوتیں یک زبان اور سب میں مکمل اتفاق رائے موجود ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے اگست 2019 کے اقدامات سے مقبوضہ کشمیر میں معیشت کو شدید نقصان پہنچا، پڑھے لکھے اور برسرِروزگار کشمیری نوجوانوں کا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے، کشمیری نوجوان نسل کے لیے موودی کا کشمیر پلان ناقابلِ قبول ہے، موودی کی انتہا پسند پالیسیوں کی وجہ سے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری عوام یک زبان ہو چکے ہیں، کشمیر پر موودی کی ہٹ دھرمی کو کشمیریوں نے مسترد کردیا ہے۔

News Code 1897468

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =