مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کرکے3 کشمیری نوجوانوں کو ہلاک کردیا ۔ بھارتی فوجیوں نے جموں میں نگروٹا کے علاقے میں 3 کشمیری جوانوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کرکے3 کشمیری نوجوانوں کو ہلاک کردیا ۔ بھارتی فوجیوں نے جموں میں نگروٹا کے علاقے میں 3 کشمیری جوانوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے ضلع نگروٹا کے علاقے میں جموں سرینگر ہائی وے پر بین ٹول پلازہ کے قریب ہلاک کیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی فورسز نے شاہراہ بین ٹول پلازہ پر سری نگر جانے والے ٹرک کو روک کر اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین نوجوان جاں بحق ہوگئے۔بھارتی فورسز نے ٹرک ڈرائیور سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ اسی علاقے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک بھارتی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا ہے۔ نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی پولیس نے جموں سری نگر ہائی وے کو بند کردیا ہے۔

News Code 1897456

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =