پنجاب کے شہر شیخو پورہ میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر شیخو پورہ میں مخالفین نے فائرنگ کر کے کار میں سوار 5 افراد کوقتل کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر شیخو پورہ میں مخالفین نے فائرنگ کر کے کار میں سوار 5 افراد کوقتل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق پانچوں مقتولین عدالت میں پیشی کے لیے فیصل آباد جا رہے تھے، کار پر فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شیخو پورہ کے شاہ کوٹ روڈ پر پیش آیا جبکہ مقتولین کا تعلق نواحی گاؤں آوا گت سے تھا اور وہ پیشی پر صفدر آباد سے فیصل آباد جا رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، اس سے قبل 12 افراد اس دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ لاشوں کو کار سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا پوسٹ مارٹم ہو گا۔

News Code 1897452

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =