مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے پر 3 راکٹ داغے گئے ہیں جن کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی سفارت خانے پر تین راکٹ داغے گئے جو سفارت خانے کے کیفے ٹیریا میں گرے۔ راکٹ حملوں میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔سفارت خانے پر راکٹ حملے کے وقت چند امریکی اہلکار بھی موجود تھے، زخمی ہونے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ گزشتہ کئی ماہ سے جاری مظاہروں کے دوران اس علاقے پر متعدد راکٹ داغے گئے ہیں تاہم پہلی بار امریکی سفارت خانے کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔ عراقی عوام امریکہ کو خطے میں جاری دہشت گردی کا اصلی ذمہد ار قراردیتے ہیں اور وہ عراق سے امریکی فوج کے مکمل خآتمہ کا مطالبہ کررہے ہیں ادھر عراقی پارلیمنٹ نے بھی عراق سے امریکی فوج کے انخلا کی قرارداد منظور کررکھی ہے۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے پر 3 راکٹ داغے گئے ہیں جن کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
News ID 1897362
آپ کا تبصرہ