19 جنوری، 2020، 2:11 PM

فرانس میں پیلی جیکٹ والے مظاہرین اب پینشن اصلاحات کےخلاف سڑکوں پرآگئے ہیں

فرانس میں پیلی جیکٹ والے مظاہرین اب پینشن اصلاحات کےخلاف سڑکوں پرآگئے ہیں

فرانس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 2018ء میں احتجاج شروع کرنے والے پیلی جیکٹ مظاہرین اب پینشن اصلاحات کےخلاف سڑکوں پرآگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 2018ء میں احتجاج شروع کرنے والے پیلی جیکٹ مظاہرین اب پینشن اصلاحات کےخلاف سڑکوں پرآگئے ہیں۔ پیرس میں پیلی جیکٹ مظاہرین کی جانب سےمسلسل 62 ویں ہفتےبھی احتجاج کیا گیا، مظاہرے کے دوران پولیس سے تصادم میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جبکہ پولیس نے  50 سے زائد مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا ۔

ادھر پینشن اصلاحات کےخلاف ملک کےکئی طبقات احتجاج میں شامل ہوگئے ہیں، پیرس کے مشہور اوپرا ہاؤس کے 200 کے قریب فنکاروں نے حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاج کے طور پر اوپرا ہاؤس کے باہر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

News Code 1897152

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha