19 جنوری، 2020، 11:11 AM

عمران خان ، پاکستانی قوم کے لئےعذاب بن گئے

عمران خان ، پاکستانی قوم کے لئےعذاب بن گئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایک عذاب بن کر قوم پر نازل ہوئے اور ہر گزرتے دن اس عذاب کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایک عذاب بن کر قوم پر نازل ہوئے اور ہر گزرتے دن اس عذاب کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی مہنگائی کی شدت میں اضافے کی مذمت اور اشیائے خورد ونوش سستی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایک عذاب بن کر قوم پر نازل ہوئے اور ہر گزرتے دن عذاب کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔ ‎مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ محکمہ شماریات کے اعدادوشمار عمران خان کی نالائق حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے ،سرکاری محکمے خود گواہی دے رہے ہیں کہ ملک نالائق ترین ٹولے کے رحم وکرم پر ہے، بجلی اور گیس سے لے کر دال، سبزی اور ٹماٹر تک ہر چیز مہنگائی کا ریکارڈ توڑ چکی ہے۔ عمران خان اتنی زیادہ مہنگائی کرچکے ہیں کہ غریب اپنی غربت کے ساتھ ختم ہوجائے۔ ‎جو حکومت سستا ٹماٹر، پیاز اور سبزی نہیں دے سکتی، عوام کو ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کیسے دے سکتی ہے۔

News Code 1897141

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha