18 جنوری، 2020، 8:54 PM

مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ عالمی معاملہ ہے

مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ عالمی معاملہ ہے

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ عالمی معاملہ ہےاور اقوام متحدہ کے سربراہ نے بھارت کے مئوقف کی نفی کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ عالمی معاملہ ہےاور اقوام متحدہ کے سربراہ نے بھارت کے مئوقف کی نفی کی ہے۔  قریشی نے کہا کہ ہمیں پریشانی ڈیموگریفک تبدیلی کی ہے،-A 35کی ہے جس کے ذریعہ بھارت  ڈیموگریفک تبدیلی اور ایک اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس پر ہمیں تشویش ہے اور اس پر ہم بات کررہے ہیں اور میں امریکہ سے باالکل کہوں گا کہ وہ اپنی عینک کے چشمہ کا نمبر زرہ تبدیل کریں۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو سے کہا کہ اگر بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کیا تو پاکستان جواب دے گا۔ امریکہ سے کہہ دیاآپ کی مشکل توقعات نبھا دی ہیں، مگر ہماری توقعات کا کیا ہوا؟، پاکستان افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لے آیا۔ امریکہ نے افغان طالبان کی بااختیار کمیٹی کا مطالبہ کیا جو پوراہوا۔ دوامریکی مغویوں کی بازیابی میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستان کا ارادہ ثالثی کا نہیں ، مقصد کشیدگی کا خاتمہ ہے، امن کے لئے کردار ادا کرنے کو تیارہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا کہنا ہے کہ وہ کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے ، ایران جنگ میں الجھ کر امہ کو کمزورنہیں کرنا چاہتا۔

News Code 1897134

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha