14 جنوری، 2020، 7:48 PM

امریکہ نے خطے میں کشیدگی پیدا کرکے مسافروں کی جان کو خطے میں ڈالا

امریکہ نے خطے میں کشیدگی پیدا کرکے مسافروں کی جان کو خطے میں ڈالا

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ "غلطی " سے داغے گئے ایرانی میزائل کا نشانہ بننے والے طیارے کے مسافر زندہ ہوتے اگر خطے میں امریکہ کشیدگی پیدا نہ کرتا ، انہوں نے شکوہ کیا کہ امریکہ نے جنرل سلیمانی کے قتل سے قبل کینیڈا کو اعتماد میں نہیں لیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ "غلطی " سے داغے گئے ایرانی میزائل کا نشانہ بننے والے طیارے کے مسافر زندہ ہوتے اگر خطے میں امریکہ کشیدگی پیدا نہ کرتا ، انہوں نے شکوہ کیا کہ امریکہ نے جنرل سلیمانی کے قتل سے قبل کینیڈا کو اعتماد میں نہیں لیا تھا۔ جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اگر خطے میں جاری کشیدگی میں اضافہ نہ ہوتاتو یوکرائنی طیارے کے مسافر اب بھی زندہ ہوتے اور کینڈین باشندے بھی اپنے گھروالوں کے ساتھ ہوتے۔

ٹروڈو نے کہا کہ امریکہ نے شہید جنرل سلیمانی کو قتل کرنے سے پہلے کینیڈا کو اطلاع نہیں دی تھی۔امریکہ اپنے ارادے خود بناتا ہے۔ ہم تمام بڑے معاملات پر بین الاقوامی کمیونٹی کے طورپر کام کرتے ہیں۔لیکن کبھی کبھار کچھ ملک اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لائے بغیر فیصلے کرتے ہیں۔

واضح رہے 8جنوری کو ایران کی جانب سے امریکی فوجی اڈے پر شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے حملہ کیا گیاتھااسی دوران تہران سے اڑنے والی ایک یوکرائنی پروازفوجی اور حساس علاقہ کی طرف مڑنے کی وجہ سے میزائل کا نشانہ بن گئی جس میں 176 مسافر جاں بحق ہوگئے جن میں اکثریت ایرانی شہریوں کی تھی۔ میزغۂ فائر کرنے والے فوجی کا کہنا ہے کہ اسے دشمن کے کروز میزائل کی اطلاع دی گئی تھی اور اس نے ریڈار پر کروز میزائل کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق جہاز پر حملے میں امریکہ ملوث ہے کیونکہ اس نے سائبر حملے کے ذریعہ جہاز کا رخ موڑکر اس المناک حادثے کو جنم دیا۔

News Code 1897030

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha