کیلی فورنیا میں موبائل فون میں مشغول خاتون  گہری کھائی میں گر گئی

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں موبائل فون میں مشغول خاتون کھائی کو نہیں دیکھ سکی اور 100 فٹ بلندی سے نیچے گرگئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بین الاقوامی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں موبائل فون میں مشغول خاتون کھائی کو نہیں دیکھ سکی اور 100 فٹ بلندی سے نیچے گرگئیں۔ اطلاعات کے مطابق پہاڑی علاقے کی سیاحت کے دوران موبائل فون کے دھیان میں اپنا دھیان نہ رکھ پانے والی خاتون 100 فٹ بلندی سے نیچے گرگئیں، خوش قسمتی سے ان کی آواز پہاڑی پر موجود ایک ہائیکر نے سن لی اور خاتون کو بچانے کی کوششوں میں جت گیا تاہم ناکامی پر ریسکیو ادارے کو مدد کے لیے طلب کیا۔

ریسکیو ادارے نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 32 سالہ زخمی خاتون کو 100 فٹ گہری کھائی سے بحفاظت نکال لیا تاہم امدادی کام میں 13 گھنٹے لگ گئے اور اس دوران خاتون خوف اور اضطراب کا شکار ہوگئیں۔ لاس اینجلس کے کاؤنٹی شیرف ڈپارٹمنٹ نے امدادی کام کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔امدادی ٹیم کے اہلکار کا کہنا تھا کہ خاتون کی زندگی خوش قسمتی کے باعث بچ گئی، نہ صرف خاتون نے شدید چوٹوں کو برداشت کرلیا بلکہ  ہواؤں کے تیز تھپیڑوں اور شور کے باوجود ہائیکر نے خاتون کی آواز سن لی اور امدادی ٹیم کو آگاہ کیا۔

News Code 1896633

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha