مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر کبھی بھی کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر سی ایم ایچ مظفرآباد کا دورہ کیا اور بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر کبھی بھی کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم مادر وطن کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، اور وطن کی حفاظت کیلئے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر کبھی بھی کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔
News ID 1896442
آپ کا تبصرہ