مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ورجینیا میں دھند کے باعث موٹروے پر 60 سے زیادہ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہو گئے۔ ٹریفک حادثہ ورجینیا کے شہر ولیمز برگ کے قریب انٹرسٹیٹ ہائی وے 64 پر مقامی وقت کے مطابق صبح8 بجے پیش آیا جس کے نتیجے میں35افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ حادثہ ممکنہ طور پر دھند کی وجہ سے پیش آیا۔کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد ٹریفک حکام نے سڑک کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا۔
امریکی ریاست ورجینیا میں دھند کے باعث موٹروے پر 60 سے زیادہ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہو گئے۔
News ID 1896430
آپ کا تبصرہ