18 دسمبر، 2019، 8:32 PM

سعودی عرب نے مکہ کی پہاڑیوں سے 80 پاکستانی مزدوروں کو گرفتار کرلیا

سعودی عرب نے مکہ کی پہاڑیوں سے 80 پاکستانی مزدوروں کو گرفتار کرلیا

سعودی عرب کی پولیس نے مکہ کی پہاڑیوں میں رہنے والے 80 پاکستانی زحمت کشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی پولیس نے مکہ کی پہاڑیوں میں رہنے والے  80 پاکستانی زحمت کشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مکہ پولیس نے 80 پاکستانی زحمت کشوں کو گرفتار کرلیا ہے جو مکہ  شہر کی پہاڑیوں میں مقیم تھے، اور وہ پہاڑوں میں جھگیاں بنا کر رہتے تھے ۔ پاکستانی زحمت کش ساتھ کعکیہ کی سبزی منڈی میں چھوٹے موٹے کام کر کے گزر بسر کرتے تھے۔ مکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ’کعکیہ کے قریب پہاڑوں پر چھپنے والے پاکستانی تارکین کو رات کی تاریکی میں چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

News ID 1896304

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha