3 دسمبر، 2019، 5:40 PM

فلپائن کے ساحلی علاقے سے سمندری طوفان ٹکرا گیا

فلپائن کے ساحلی علاقے سے سمندری طوفان ٹکرا گیا

فلپائن کے ساحلی علاقے سے سمندری طوفان " کموری " ٹکرا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کے ساحلی علاقے سے سمندری طوفان " کموری " ٹکرا گیا ہے۔ فلپائن کے ساحلی علاقے سے ٹکرانے والےسمندری طوفان " کموری " کے باعث سمندر میں لہریں بلند ہوگئی ہیں جبکہ تیز ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے اور بجلی کے پول گر گئے ۔طوفانی موسم کے باعث منیلا کا   ایئرپورٹ بھی بند کردیا گیا ہے جبکہ500 پروازیں ملتوی کردی گئی ہیں۔ طوفان کے باعث اسکول اور دفاتر بند بھی کردیئے گئے جبکہ2 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

News ID 1895901

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha