فلپائن میں سمندری طوفان سے ہلاکتیں 28 ہوگئیں

فلپائن میں کرسمس کے روز آنے والے سمندری طوفان فان فون سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 28 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن میں کرسمس کے روز آنے والے سمندری طوفان فان فون سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 28 تک پہنچ گئی ہے۔

حکام نے کہا کہ بدھ کے روز 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے وسطی فلپائن کے متعدد دیہاتوں اور معروف سیاحتی مقامات میں تباہی مچائی۔ حکام نے طوفان سے اب تک 28 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جبکہ فان فون سے شدید متاثرہ علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز بھی منقطع ہوگئی۔ فلپائن کی قومی ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان مارک ٹِمبل نے بتایا کہ طوفان سے ہونے والی ہلاکتیں بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ 12 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ یہ ہلاکتیں پانی میں ڈوبنے، کرنٹ لگنے اور درخت گرنے کے باعث ہوئیں۔ واضح رہے کہ فلپائن کی آبادی کا بڑا حصہ مسیحی ہے جن کے مذہبی تہوار کرسمس کو حالیہ طوفان نے تباہ کردیا۔ فان فون طوفان کے باعث ساحلی علاقوں سے اب تک ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔

News Code 1896540

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =