2 دسمبر، 2019، 6:33 PM

امریکی صدر ٹرمپ کا اپنے خلاف مواخذے کی سماعت میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

امریکی صدر ٹرمپ کا اپنے خلاف مواخذے کی سماعت میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے خلاف مواخذے کی سماعت میں شرکت نہیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے خلاف مواخذے کی سماعت میں شرکت نہیں کریں گے۔ امریکی ایوان صدد وائٹ ہاؤس کے وکیل پٹ سپلونی نے ایوان نمائندگان میں جوڈیشری کمیٹی کے ڈیموکریٹک چیئرمین جیری نیڈلر کو لکھے گئے ایک خط میں یہ بات کہی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ اور ان کے وکیل غیر مناسب عمل والے اور ٹرمپ کے تعصب سے دوچار ڈیموکریٹ غلبہ والی کمیٹی کی اگلی سماعت میں شامل نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی میں ابھی تک گواہوں کو نامزد نہیں کیا گیا ہے، تاہم انہوں نے تمام سماعتوں میں وائٹ ہاؤس کی شرکت کو مسترد نہیں کیا۔  اطلاعات کے مطابق کمیٹی مواخذے کے جن مضوعات پر غور کرے گی ان میں طاقت کے ناجائز استعمال، رشوت ستانی، کانگریس کی توہین اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ شامل ہے۔

News ID 1895870

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha