مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ پشین کے مین چوک کے قریب مشکوک موٹر سائیکل میں بم کی اطلاع ملنے پر پولیس اور لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا جس نے موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا 5 کلو بارودی مواد ناکارہ بنا دیا۔ اس دوران سڑک کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا، جبکہ موٹر سائیکل میں بم نصب ہونے کی اطلاع پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پاکستان کے علاقہ پشین کے مین چوک کے قریب مشکوک موٹر سائیکل میں بم کی اطلاع ملنے پر پولیس اور لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
News ID 1895784
آپ کا تبصرہ