روس بھارت کو 5 ایس وائے 400میزائل فراہم کرےگا

روس بھارت کو 2025 تک 5 ایس وائے 400میزائل سسٹم فراہم کرے گا۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس بھارت کو 2025 تک 5 ایس وائے 400میزائل سسٹم فراہم کرے گا۔ روسوبورون ایکسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل الیگزینڈر میکیو کے مطابق بھارت نے روس کے ساتھ 2018میں5ارب ڈالر کے زمین سے فضا میں مار کرنے والے لانگ رینج 5ایس وائے 400میزائل سسٹم خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔اکتوبر 2018میں روسی صدر ولادیمیر پوتین کے نئی دہلی دورے کے دوران معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔معاہدے پر عملدرآمد کے لیے کام کیا جا رہا ہے ۔روس سے بھارت کو یہ میزائل سسٹم فراہمی کا معاہدہ 2025 میں مکمل ہو گا۔

News Code 1895749

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =