مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے نائب صدروانگ چیچان نے شام کی بعث پارٹی کے جنرل سکریٹری ہلال الہلال کے ساتھ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف شام کی حمایت پر تاکید کی ہے۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین کے نائب صدر نے چینی صدر شی جین پینگ کا شام کے صدر بشار اسد کے نام سلام بھی پیش کیا۔

چین کے نائب صدر نے دہشت گردی کے خلاف شام کی حمایت پر تاکید کی ہے۔
News Code 1895621
آپ کا تبصرہ