مہر خبررساں ایجنسی نے ڈی ایچ ای کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک پولیس نے ترکی کے شہر آدانا میں واقع امریکی قونصلخانہ کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ایک مرد اور ایک عورت ہے۔ ان افراد کی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ نشر کی گئي ہے جس میں وہ آب زم زم کی توہین کررہے ہیں۔ادھر ترک اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ ان افراد کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔

ترک پولیس نے ترکی کے شہر آدانا میں واقع امریکی قونصلخانہ کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔
News Code 1895563
آپ کا تبصرہ