رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت مسترد

پاکستانی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔ لاہور میں انسداد منشیات عدالت میں منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاکر حسن نے محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا،عدالت نے رانا ثنااللہ کی ضمانت کی اپیل مسترد کر دی ،عدالتی فیصلہ آنے کے بعد رانا ثنا اللہ کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے رانا ثناءاللہ کو یکم جولائی کو منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

News Code 1895261

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =